• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کےسابق رہنما ژو تائی نونگ کی آخری رسومات ادا ،صدر وزیراعظم سمیت دیگر شخصیات کی شرکتتازترین

November 09, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کی کومن تانگ کی انقلابی کمیٹی کے سابق رہنما آنجہانی ژو تائی نونگ کی آخری رسومات جمعرات کو بیجنگ میں ادا کردی گئیں۔

شی جن پھنگ،لی چھیانگ،ژاو لیجی، وانگ ہوننگ،تسائی چھی،ڈنگ شیوشیانگ، لی شی اور دیگر رہنماؤں نےجمعرات کی صبح باباؤشان انقلابی قبرستان میں ژو کو الوداع کیا، آنجہانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے خاندان کے افراد سے  تعزیت کی۔

ژوکو ایک معروف سماجی کارکن، چینی کومن تانگ کی انقلابی کمیٹی کے ایک غیر معمولی رہنما اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے قریبی دوست کے طور پر سراہا گیا۔

ژو کا 85 سال کی عمر میں 3 نومبر کو علالت کے باعث بیجنگ میں  انتقال ہو اتھا۔