بیجنگ(شِنہوا)چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے علاقے دالیان میں سابق سینئر میونسپل سیاسی مشیر ہاؤ ہونگ جون پر رشوت خوری کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے منگل کواعلان کرتے ہو ئے کہا کہ ہاؤ اس سے قبل چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی دالیان میونسپل کمیٹی کے چیئرمین اور کمیٹی کے سرکردہ پارٹی ممبران گروپ کے سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
نگرانی کے قومی کمیشن کی طرف سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد چین کے شمالی صوبے ہیبے کے شہر ہان دان کے پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے ہاؤ کا مقدمہ شہر کی انٹرمیڈیٹ پیپلزکورٹ میں دائر کیا۔
استغاثہ نے ہاؤ پر مختلف عہدوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں کے لیے منافع حاصل کرنے کے لیے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرنے اور بدلے میں بڑی رقم اور قیمتی اشیاء وصول کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
استغاثہ نے مدعا علیہ کو انکے قانونی حقوق سے آگاہ کیا، ان سے پوچھ گچھ کی اور وکیلِ دفاع کے دلائل سنے۔