ہیفے(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبہ ژی جیانگ کے ایک سابق اعلیٰ عہدیدار ژو جیانگ یونگ کے خلاف جمعرات کو صوبہ آنہوئی کے شہر چھوژو کی ایک عدالت میں رشوت خوری کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا۔
ژو پہلے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی ژی جیانگ صوبائی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی ہانگ ژو میونسپل کمیٹی کے سیکرٹری تھے۔
چھوژو کے سرکاری وکلاء کے مطابق ژؤ نے 2001 اور 2021 کے درمیان ژی جیانگ میں اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پروجیکٹ کی تعمیر، پروجیکٹ کے ٹھیکے اور زمین کے حصول سمیت دیگر معاملات میں منافع حاصل کیا۔
استغاثہ کے مطابق ژؤ نے بدلے میں 19 کروڑ30 لاکھ یوآن (تقریباً 2 کروڑ 78 لاکھ 90 ہزارڈالر) کی رقم اور قیمتی اشیاء قبول کیں۔
اختتامی بیان میں ژو نے اعتراف جرم کیا اور پشیمانی کا اظہار کیا۔
مقدمے کا فیصلہ سماعت کی تکمیل پر سنایا جائے گا۔