• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،کشتی کے جان لیواواقعہ کے بعد ہلالِ احمر کے نمائندوں کی کِن مین میں متاثرہ ماہی گیروں کےاہلخانہ سے ملاقاتتازترین

February 20, 2024

فوژو(شِنہوا)چین کے صوبہ فیوجیان کے بندرگاہی شہر چھوان ژومیں چینی ہلالِ احمر سوسائٹی ( آر سی ایس سی) شاخ کے نمائندوں  نے منگل کی صبح  کِن مین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جان لیوا کشتی کے حادثے کے بعد ماہی گیروں کے اہلخانہ کے ساتھ  ملاقات کی۔

منگل کو مقامی وقت کےمطابق صبح9 بج کر 20منٹ چھوان ژومیں واقع کشتی رانی  ٹرمینل پر  صحافیوں نے  آر سی ایس سی  کے نمائندوں کو ماہی گیروں کے خاندان کے چھ افراد کو کِن مین کے لیے جانے والے بحری جہاز پر سوار ہوتے دیکھا۔ یہ گروپ زندہ بچ جانے والے دو ماہی گیروں کے ساتھ  واپس مین لینڈ پر جائے گا اورحادثے کے بعد کے معاملات کا جائزہ لے گا۔

 14 فروری کو کِن مین کے قریب پانیوں میں تائیوان کے حکام نے فوجیان سے تعلق رکھنےوالی ایک ماہی گیری کی کشتی کے ساتھ ظالمانہ سلوک اختیار کیا تھا،جس کے نتیجے میں اس میں سوار چاروں افراد سمندر میں گر گئے جن میں سے دو ہلاک ہو گئے تھے۔

قبل ازیں چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے تائیوان کے حکام پر زور دیا تھا کہ وہ ماہی گیروں کے لواحقین کے کِن مین کے لیے سفری سہولت کو یقینی بنائیں اور ان کے خدشات کو سنجیدگی سے لیا جائے۔ ژو نے یہ بات زوردے کرکہی کہ تائیوان کے  حکام کو آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے ہم وطنوں کے جذبات کو مزید ٹھیس پہنچانے سے گریز کرنا چاہیے۔