بیجنگ (شِنہوا) چین کے سیکیورٹیزریگولیٹر نے کہا ہے کہ وہ سٹاک مارکیٹ میں ہولڈنگز کی سطح بڑھانے کی کوششیں تیز کرنے کے لئے سینٹرل ہوئی جن انویسٹمنٹ لمیٹڈ (سینٹرل ہوئی جن) کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔
چائنہ سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن نے کہا ہے کہ ہم اس کی مارکیٹ آپریشنز کے لیے ماحول کو زیادہ سازگار بناتے ہوئے راہیں ہموار کریں گے۔
چائنہ سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ اس وقت اے۔شیئر مارکیٹ کی ویلیو ایشن لیول تاریخی اعتبار سے کم سطح پر ہے اور یہ درمیانی اور طویل مدتی سرمایہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے جسے سینٹرل ہوئی جن سمیت سرمایہ کار اداروں نے مکمل طور پر تسلیم کیا ہے۔
چائنہ سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن کے مطابق وہ مختلف ادارہ جاتی سرمایہ کاروں جیسے پبلک فنڈز، پرائیویٹ فنڈز، سیکیورٹیز کمپنیوں، سوشل سیکیورٹی فنڈز، بیمہ اداروں اور سالانہ فنڈز کو مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دینے کے لئے رہنمائی جاری رکھے گا۔
اس سے اندراج شدہ کمپنیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور انہیں مدد ملے گی وہ دوبارہ خریداری اور ہولڈنگز میں اضافہ کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ اے- شیئر مارکیٹ میں مزید اضافی فنڈز متعارف کرائی جائیں گی اور مارکیٹ کا مستحکم آپریشن محفوظ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
سرکاری سرمایہ کاری کمپنی سینٹرل ہوئی جن نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اے- شیئرز مارکیٹ کی موجودہ مختص کردہ مالیت کو مکمل طور پر تسلیم کرتی ہے اور اس نے ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ میں سرمایہ کاری کا دائرہ کار وسیع کیا ہے۔