• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کےصوبے جیانگ سو کی بحری جہازوں کی سالانہ برآمدی آمدنی 65 ارب یوآن سے تجاوز کر گئیتازترین

February 07, 2024

نان جنگ (شِنہوا) چین کےمشرقی صوبے جیانگ سو میں 2023 میں بحری جہازوں کی برآمد سے ہونے والی آمدنی 65.53 ارب یوآن (تقریباً 9.22 ارب ڈالر) رہی  جس میں گزشتہ سال کی نسبت  37.1 فیصد کا اضافہ ہوا ،اس اعتبار سے یہ صوبہ چین میں سرفہرست رہا۔ 

مقامی کسٹم حکام کے مطابق جیانگ سو نے بحری جہاز سازی کی صنعت کا کلسٹر قائم کیا ہے، جس میں جہازوں کی ایک وسیع رینج تیار کی گئی ہےجن میں اعلیٰ درجے کے کروز لائنرز، کارگو جہاز، رول آن رول آف جہاز، مائع قدرتی گیس کی نقل و حمل کےجہاز اور ونڈ ٹربائن کی تنصیب والے جہاز شامل ہیں۔

یانگ ژو نے 2023 سے نئے جہازوں کی برآمد میں تیزی دیکھی ہے۔ 26 جنوری کو 63 ہزار ٹن وزنی ایک بلک کارگو جہاز تیارکیا گیا اور اس نے اپنے پہلے سفر کا آغاز کیا۔

 مینوفیکچرر، نیو دایانگ شپ بلڈنگ کمپنی لمیٹڈ نے جنوری میں چار نئے جہاز برآمد کیے تھے۔