بیجنگ(شِنہوا)چین کے مرکزی طور پرزیر انتظام سرکاری کاروباری اداروں (ایس او ایز) نے2022 سے سنکیانگ میں روزگارکے مواقع بڑھانے میں مدد کے لیے کوششیں تیز کررکھی ہیں اورسنکیانگ میں اعلیٰ معیار کی ترقی میں مزید معاونت فراہم کرنے کا اعادہ کیا ہے۔
سنکیانگ حکومت اور چین کے اعلیٰ ریاستی اثاثہ جات کے ریگولیٹر کی طرف سے منعقدہ ایک کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ مرکزی کاروباری اداروں کی جانب سے چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخودمختار علاقہ کی ترقی میں معاونت کے گزشتہ دو سالوں میں شاندار نتائج سامنےآئے ہیں۔ مرکز کے زیر انتظام 41 سرکاری کاروباری اداروں کی معاونت سے مجموعی طورپر 227 منصوبوں تقریباً 11 کھرب یوآن (تقریباً 155 ارب ڈالر) کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔
سنکیانگ کی علاقائی حکومت کے وائس چیئرمین چھن وی جُن نے کہاہےکہ سرمایہ کاری کا حجم مختلف شعبوں تک پھیلا ہوا ہے جن میں پٹرولیم، قدرتی گیس، کوئلہ، نئی توانائی، نقل و حمل، ماحولیاتی تحفظ، مواصلات، صحت کی دیکھ بھال اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے شعبے شامل ہیں۔گزشتہ دو سالوں میں ان کوششوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر تقریباً 2 لاکھ 51 ہزار لوگوں کے لیے روز گار کے مواقع پیداہوئے ہیں۔
کانفرنس میں شریک مرکزی کاروباری اداروں نےاپنے حاصل فوائد کوسنکیانگ کی حقیقت کے ساتھ یکجا کرتے ہوئے 2024 اور 2026 کے درمیان سنکیانگ میں صنعتوں کو معاونت فراہم کرنے کے منصوبے ترتیب دیے ہیں جس کے مطابق وہ تین سال کے عرصے میں 133 منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جن کی کل مالیت تقریباً 695 ارب یوآن ہے جبکہ 33 ہزار نئے ملازمین کی خدمات حاصل کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔
ریاستی کونسل کے ریاستی ملکیتی اثاثوں کے نگران اور انتظامی کمیشن کے چیئرمین ژانگ یوژو نے کہا کہ سنکیانگ کی ترقی میں معاونت کے لیے مرکز کے زیرانتظام سرکاری کاروباری ادارے صنعتی تعاون کو مزید بہتر بنائیں گے جبکہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، شعبوں اور منڈیوں میں سرمایہ کاری کو فروغ د یا جائے گا اور نئی معیاری پیداواری قوتوں کی تیاری اور صنعتی ترقی کے ذریعے روزگار میں مسلسل اصافے میں معاونت جاری رہے گی۔