شنگھائی (شِنہوا)چین میں ایک شخص کو اپنے ساتھی کارکنوں کےکھانے اورمشروبات میں زہرملا نے کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی ہے۔زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہلاک اور چار دیگر بیمارہو گئے تھے۔
شنگھائی کی فرسٹ انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ کے مطابق، شویاؤ نامی ملزم کو قتل اورکھانے پینے میں خطرناک اشیاء ملانے کے جرم میں سزائے موت اور چھ سال کی سزا سنائی گئی۔
سال 2020 میں 14 اور 15 دسمبرکے دوران شو نے کمپنی کے آپریشن اور انتظامی امور کے تنازعہ کے بعد لِن نامی اپنے ساتھی کارکن کے کھانے میں زہر ملا دیا، جس کے نتیجے میں اسکی موت ہو گئی تھی۔