بیجنگ (شِنہوا) چین کے لاجسٹکس شعبہ میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مستحکم ترقی ہوئی۔
چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے مطابق اس عرصے کے دوران سماجی لاجسٹکس گزشتہ سال کی نسبت 3.9 فیصد اضافے کے ساتھ 843 کھرب یوآن (تقریباً 122.1 کھرب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گیا۔
صنعتی رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران صنعتی مصنوعات کے لئے لاجسٹکس میں گزشتہ سال کی نسبت 3 فیصد اضافہ ہوا۔
اسی مدت کے دوران لاجسٹکس صنعت کا مجموعی منافع گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.7 فیصد اضافے کے بعد تقریباً 30 کھرب یوآن تک پہنچ گیا۔