• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، لاٹری کی فروخت میں 55.9 فیصد اضافہتازترین

August 31, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں لاٹری ٹکٹس کی فروخت  55.9 فیصد اضافے کے ساتھ 48.91 ارب یوآن (تقریباً  6.81 ارب امریکی ڈالرز) رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ فلاحی نظام کو سہارا دینے کے لیے لاٹری ٹکٹس کی فروخت تقریباً 17.87 ارب یوآن رہی جو ایک سال قبل کے مقابلے میں  44.3 فیصد یا 5.49 ارب یوآن زیادہ ہے۔

وزارت نے کہا کہ کھیلوں کی صنعت کو سہارا دینے کے لئے لاٹری ٹکٹس کی فروخت گزشتہ سال کی نسبت 63.5 فیصد اضافے کے ساتھ  31.04 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔

2023 کے پہلے سات ماہ کے دوران چین میں لاٹری ٹکٹس کی فروخت 322.8 ارب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت  51.2 فیصد زیادہ ہے۔

چین کے لاٹری مینجمنٹ قوانین کے تحت ٹکٹس کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم انتظامی اخراجات اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور انعامات کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔