بیجنگ (شِنہوا) چین کی لاٹری ٹکٹ فروخت فروری میں گزشتہ سال کی نسبت 86 فیصد اضافے کے ساتھ 41.81 ارب یوآن ( تقر یباً 6.08 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی۔
وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق فلاحی نظام کو سہارا دینے کے لئے لاٹری ٹکٹس کی فروخت 13.53 ارب یوآن رہی جو ایک سال قبل کے مقابلے میں44.2 فیصد زیادہ ہے۔
کھیل کی صنعت میں معاونت کے لئے لاٹری ٹکٹس کی فروخت گزشتہ سال کی نسبت 115.9 فیصد اضافے کے بعد 28.28 ارب یوآن رہی۔
وزارت نے اس شاندار اضافے کی وجہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں کم موازنہ کی بنیاد اور کھیلوں میں سٹے بازی کے زیادہ مقابلوں کو قرار دیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے دو مہینوں میں چین کی لاٹری ٹکٹوں کی فروخت 75.03 ارب یوآن رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت 40.8 فیصد زیادہ ہے۔
چین کے لاٹری مینجمنٹ قواعد کے تحت ٹکٹوں کی فروخت میں اضافے سے حاصل ہونے والے رقم انتظامی اخراجات، عوامی فلاح کے منصوبوں اور انعامات کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔