• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین لاطینی امریکہ تعاون سے چین اور چلی کے تعلقات مستحکم ہوئے ہیں:چینی سفیرتازترین

October 25, 2023

سینتیاگو(شِنہوا) چلی میں چین کے سفیرنیوچھنگ باؤ نےکہا ہےکہ  بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے  (بی آر آئی) میں چلی کی فعال شرکت سے نہ صرف  دونوں ممالک کے تعلقات کو تقویت ملے گی بلکہ یہ چلی کو چین اور لاطینی امریکہ کے درمیان بی آر آئی تعاون کا ایک اہم محور بھی بنائے گا۔

شِنہوا کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں چینی سفیر نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت چین اور لاطینی امریکہ کے تعلقات بھی مستحکم ہوئے اور بحر اوقیانوس کے علاقے میں دوستانہ تعاون وسیع تر ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چلی کی حکومت نے ایک عملی، شفاف اور متنوع خارجہ پالیسی کے ساتھ لاطینی امریکہ کے انضمام اور رابطوں کو فعال طور پر فروغ دیا ہے، اوروہ  چلی کو لاطینی امریکہ کو ایشیا پیسیفک خطے سے ملانے والا گیٹ وے بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کا مجوزہ اقدام چلی کے ترقیاتی ماڈل کی تبدیلی اور صنعتی اپ گریڈنگ کے مطابق ہے، جس سے چلی کو صاف توانائی اور ڈیجیٹل معیشت جیسے شعبوں میں ترقی کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ شراکت کا عالمی نیٹ ورک بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کا قیمتی اثاثہ اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایک مضبوط بنیاد ہے۔

سفارت کار کے مطابق، چین اور لاطینی امریکہ کے درمیان دو طرفہ تجارت 2022 میں 485ارب 80کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی اور چین بدستور دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور لاطینی امریکہ میں سرمایہ کاری کا تیسرا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین-لاطینی امریکہ کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لئے خصوصی قرضوں ، ترجیحی قرضوں اور چین-لاطینی امریکہ تعاون فنڈز کے پروگرامز اچھی طرح سے چل رہے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاطینی امریکی ممالک نے ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک اور برکس نیو ڈویلپمنٹ بینک میں شمولیت اختیار کی اور چین اور لاطینی امریکہ کے درمیان فنانسنگ مزید متنوع ہو گئی ہے۔