بیجنگ (شِنہوا)چین کے اقتصادی منصوبہ ساز ادارے قومی ترقی و اصلاحاتی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جنوب مغربی صوبہ یون نان میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو اور عوام کی بنیادی خدمات کی بحالی کے لیے 3 کروڑیوآن (تقریبا 42لاکھ 20ہزارڈالر)مختص کیے ہیں۔
22 جنوری کو ژاو تونگ شہر کی ژین شیونگ کاونٹی میں مٹی کا تودہ گراجس کے نتیجے میں ہلاکتیں اور املاک کا نقصان ہوا۔ مقامی حکام نے بتایا کہ جائے حادثہ پر تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں مکمل ہو چکی ہیں اور ژین شیونگ کاونٹی کے لیانگ شوئی گاؤں میں مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 44 ہو گئی ہے۔
مقامی حکام کے مطابق جمعرات تک 223 گھرانوں کے کل 918 افراد کو نکالا گیا اور دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا۔