• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، لینڈ سلائیڈنگ سے تین افراد ہلاک ،دو زخمیتازترین

July 01, 2024

کنمنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے یوننان میں بارشوں کے نتیجے میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے مقامی ادارے کے مطابق صبح کے وقت ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے ویی شن کاونٹی کے قصبے لوبو میں ایک رہائشی عمارت منہدم ہوگئی۔

لینڈ سلائیڈنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے،ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔