• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین معذور افراد کی بحالی خدمات کو وسیع کرے گاتازترین

November 29, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین معذور افراد کے لئے ملک بھر میں بحالی خدمت مراکز کا نیٹ ورک قائم کرے گا جس کا مقصد آبادی کے اس طبقے کے ساتھ تعاون میں اضافہ کرنا ہے۔

چائنہ ڈس ایبلڈ پرسنز فیڈریشن کے جاری کردہ اس منصوبے کے تحت 2024 میں ہر صوبائی سطح کے علاقے میں معذور افراد کی ہر درجہ بندی کے لیے کم از کم ایک خدمت مرکز کا قیام لازم ہوگا۔

اس اقدام کو 2025 میں مزید وسعت دی جائے گی جس کے تحت ملک بھر میں مزید بحالی خدمات مراکز قائم کئے جائیں گے۔

منصوبے میں کہا گیا ہے کہ خدمت مراکز مختلف اقسام کی مدد فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کریں گےجس میں بحالی کی تعلیم اور ہنرمند تربیت کے ساتھ ساتھ بصری ، سمعی ، جسمانی ، فکری اور ذہنی معذوری والے افراد کو نفسیاتی مشاورت کی فراہمی بھی شامل ہے۔

اس مںصوبے میں واضح کیا گیا ہے کہ مراکز ایسے افراد کو بھرتی کرے گا جو باقاعدگی سے خدمات حاصل کرنے کے خواہش مند ہوں اس علاوہ مراکز سے خدمات حاصل کرنے والوں کو  گھر پر بحالی اور دیکھ بھال جیسی فالو اپ خدمات میں رہنمائی اور مدد دی جائے گی۔

منصوبے کے مطابق یہ اقدامات معذور افراد میں اعتماد اور آزادی کا جذبہ بیدار کرنے میں ساز گار ہوگا۔