بیجنگ (شِنہوا) چین اعلیٰ درجے کی ماحول دوست اورکم کاربن ٹیکنالوجیزپرمشتمل نمائشی منصوبوں پر عملدرآمد کرے گا، جواس کے کاربن کی انتہائی سطح اورکاربن غیر جانبداری اہداف کے حصول میں مضبوط مدد فراہم کریں گے۔
قومی ترقی واصلاحات کمیشن (این ڈی آر سی) اور نو دیگراداروں کی جانب سے منگل کوایک سرکلرمیں بتایا گیا کہ یہ منصوبے کئی اہم شعبوں سے متعلق ہوں گے،جن میں غیر معدنی توانائی، صنعت وتعمیرات کے شعبے، پاور گرڈ کی نئی اور موثر اقسام اور توانائی ذخیرہ کرنے کے ساتھ ساتھ کاربن ڈائی آکسائیڈ کیپچر شامل ہیں۔
سرکلرمیں کہا گیا ہے کہ مرکزی بجٹ سے سرمایہ کاری جیسی فنڈنگ سپورٹ کے علاوہ مالیاتی اور ٹیکس پالیسی سپورٹ سے مذکورہ منصوبوں کے لیےمدد لی جائے گی۔
2025 تک، متعدد جدید ترین ماحول دوست اور کم کاربن تکنیکی کامیابیوں کو بہتر بناتے ہوئے ان پرعملدرآمد کیاجائے گا جبکہ ٹیکنالوجیز کے فروغ اور اطلاق کے لیے سازگار معاون پالیسیوں، کاروباری ماڈلز اور ریگولیٹری میکانزم کو بتدریج بہتر کیا جائے گا۔