بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیراعظم ژانگ گو چھنگ نے کہا ہے کہ ان کاملک صاف توانائی کےشعبے میں تعاون کے لیے شراکت داری کے قیام اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور توانائی کے موثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے ماحول دوست توانائی کی طرف عالمی منتقلی کو تیز کرنے کے لیے دیگر تمام ممالک کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔
بیجنگ میں ورلڈ جیوتھرمل کانگریس 2023 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ژانگ نے کہا کہ چین میں صاف توانائی کی ترقی نے حالیہ برسوں میں مضبوط رفتار برقرار رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک جیوتھرمل توانائی سمیت ہر قسم کی صاف توانائی کی فراہمی کے لیے اپنی صلاحیت کو بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گا ۔
نائب وزیر اعظم نے کہا کہ چین توانائی کی مجموعی کھپت میں صاف توانائی کے حصے میں اضافہ کرے گا، سبز اور کم کاربن ٹیکنالوجیز کی اختراع کو فروغ دے گا، اور توانائی کا ایک ایسا نظام قائم کرے گا جو صاف، محفوظ اور موثر ہو۔
چین رواں سال پہلی بارعالمی جیوتھرمل کانگریس کی میزبانی کررہا ہے، جو جمعہ سے اتوار تک "کلین جیوتھرمل، گرین ارتھ" کے موضوع کےتحت ہورہی ہے۔
نیشنل جیوتھرمل انرجی سنٹرکی میزبانی سائنو پیک گروپ کے زیر اہتمام منعقدہ اس کانگریس میں 54 ممالک کے 1ہزار 400 سے زائد مہمان شریک ہیں ۔ کانگریس میں جیوتھرمل انرجی ڈیولپمنٹ ٹیکنالوجی اور آلات کی نمائش بھی منعقد کی جائے گی۔