بیجنگ(شِنہوا)چین کی اعلیٰ مقننہ اس سال 23 نئے قانون سازی بلز کا جائزہ لے گی، جس میں ماحولیاتی ضابطہ بھی شامل ہے۔
سالانہ قانون سازی کے ایجنڈے کے مطابق جوبل نظرثانی کے لیے نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کو بھیجے جائیں گے ان میں تعلیم کی تشہیر سے متعلق قانون، صحت عامہ کے ہنگامی ردعمل کا قانون اور نجی معیشت کے فروغ کا قانون شامل ہے۔
ایجنڈا کے مطابق نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی، سائنسی، تعلیمی اور ثقافتی ترقی، لوگوں کے روزگار، قومی سلامتی ، خارجہ سے متعلقہ امور سمیت متعدد پہلوؤں میں قانون سازی کو آگے بڑھایا جائے گا۔
قانون ساز مالی استحکام، قبل از سکول تعلیم، ہنگامی ردعمل اور انتظام کے متعلق نئے قوانین بنائیں گے جبکہ معدنی وسائل اور ثقافتی آثار کے تحفظ سے متعلق قانون سمیت متعدد موجودہ قوانین پر نظر ثانی بھی کی جائے گی۔
اس کے علاوہ اعلیٰ مقننہ کی جانب سے مالیاتی اور ٹیکس کے نظام، سائبر گورننس اور مصنوعی ذہانت سے متعلق قانون سازی کے منصوبوں پر بھی غورکیا جائے گا۔