بیجنگ(شِنہوا) چین کے قومی مالیاتی ریگولیٹری ادارے کے سربراہ لی یونژے نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے پاس مالی تحفظ کو برقرار رکھنے کے لیےمطلوبہ اعتماد، حالات اور صلاحیتیں موجود ہیں۔
قومی مققنہ کے سالانہ اجلاس کےاختتام کے بعد پیر کوصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لی نے کہا کہ مالیاتی خطرات عمومی لحاظ سے قابو میں ہیں اور ملک کے پاس خطرات سے نمٹنے کے لیے سازگار حالات اور کافی وسائل موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی، خاص طور پر اعلیٰ معیار کی ترقی، خطرات کو روکنے اور ان کو کم کرنے کے لیے بنیادی اہمیت کی حامل ہے،ریگولیٹری ادارہ چینی خصوصیات کے ساتھ مالیاتی ترقی کے راستے پر گامزن رہے گا۔ لی نے کہا کہ بنیادی کام کے طور پر مالیاتی خطرات کو روکنے اور ان کو کم کرنے کے ساتھ، ریگولیٹرز زیادہ ہدف، موثر اور مربوط انداز میں نگرانی اور ضابطے کے امور کو انجام دے گا، تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ نظام کے اندر کوئی خطرات پیدا نہ ہوں۔