• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، مالیاتی اخراجات پہلے دو ماہ کے دوران بدستورمستحکم رہےتازترین

March 19, 2023

بیجنگ (شِنہوا)وزارت خزانہ کے مطابق ملک کی مالیاتی آمدنی 2023 کے پہلے دو مہینوں کے دوران گزشتہ سال کی نسبت  1.2 فیصد کم ہوئی جبکہ اس کے مالی اخراجات میں گزشتہ سال کی نسبت 7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزارت نے کہا ہے  کہ ان  اعداد وشمار  کے مطابق مالی اخراجات کی شدت برقرارہے اور لوگوں کی گزر بسر جیسے اہم شعبوں میں اخراجات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

سماجی تحفظ اور روزگار پراخراجات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.8 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سائنس اور ٹیکنالوجی پر اخراجات میں 3.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مرکزی حکومت نے مجموعی  مالیاتی محصولات میں سے تقریباً 21.8 کھرب یوآن (315.5 ارب  امریکی ڈالر)کی آمدن  حاصل کی جو کہ گزشتہ سال کی نسبت  4.5 فیصد کم ہے جبکہ مقامی حکومتوں نے 23.9 کھرب  یوآن کی آمدنی حاصل  کی جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 2 فیصد زیادہ ہے۔

پہلے دو مہینوں  کے دوران ٹیکس آمدن  میں گزشتہ سال کی نسبت  3.4 فیصد کمی واقع ہوئی۔ ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے ہونے والی آمدنی میں 6.3 فیصد اضافہ ہوا جبکہ  کھپت ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدنی میں 18.4 فیصد کمی ہوئی ہے۔