بیجنگ(شِنہوا)مالیاتی استحکام قانون کا ایک مسودہ قومی مقننہ، نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے جاری اجلاس میں دوسرے جائزے کیلئے پیش کیا گیا ہے۔
یہ مسودہ اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ کون سے سرکردہ ادارے مرکزی مالیاتی کام کے ذمہ دار ہیں اس کیساتھ یہ ان کے فرائض، مالیاتی خطرات کی روک تھام اور انتظامی شقوں کوبھی واضع کرتا ہے۔
اس میں مالیاتی نگرانی کو مضوبط کرنے ،مالیاتی خطرات کی روک تھا م کے اقدامات کو بڑھانے ،مالیاتی رسک مینجمنٹ سے متعلق تمام ذمہ داریوں کو تندہی سے انجام دینے کو یقینی بنا نے کے مزید طریقے بھی تجویز کئے گئے ہیں۔
مالیاتی استحکام قانون کا ایک مسودہ کو دسمبر 2022 میں پہلے جائزے کیلئے پیش کیا گیا تھااور ساتھ ہی اسے عوامی رائے کیلئے پیش کیا گیا تھا۔