بیجنگ(ِشنہوا)چین میں مالیاتی مارکیٹ کومزید فروغ دینے میں گزشتہ تقریباََ ایک سال سے فعال ہے سویپ کونیکٹ سکیم اہم کردار ادا کر رہی ہے جبکہ اس سکیم کے تحت ریگولیٹر نے نئے انتظامات کئے ہیں۔
15 مئی 2023 میں شروع کی جانیوالی سویپ کونیکٹ ایک شرح سود تبدیلی مارکیٹ رسائی سکیم ہے جسکے تحت مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو چینی مین لینڈ اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ میں بنیادی ڈھانچے کے اداروں کے ذریعے آر ایم بی شرح سود کی تبدیلی اور کلیئرنگ کرنے کی اجازت ہے۔
چین اور ہانگ کانگ میں مالیاتی مارکیٹوں کو مزید فروغ دینے کیلئے پیپلز بین آف چائنہ،فیوچر کمیشن آف ہانگ کانگ اورہانگ کانگ مانیٹری اتھارٹی نے اس سکیم کو بڑھانے کے متعدد مشترکہ اقدامات اٹھائے ہیں۔
ہانگ کانگ حکومت کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ یہ اقدامت میں سویپ کونیکٹ کے تحت آنے والی چیزوں کے دائرے کو وسیع کرنے سمیت پروگرام کی شفافیت کو بڑھائیں گے ،شراکت کے اخراجات کو کم کرینگے تاکہ مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی ضروریات کو بہتر طور پر پورا کیا جاسکے اور تجارت کو بڑھایا جا سکے۔
ترجمان نے کہا کہ گزشتہ ماہ چائنہ سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن کے اعلان کے بعد ایک ماہ کے اندر کئےجانیوالے اقدامات کا یہ دوسرا حصہ ہے جن میں چینی مین لینڈ اور ہانگ کانگ کی سرمائے کی منڈیوں تک باہمی رسائی کی توسیع کے ساتھ ہانگ کانگ کے کاروباری اداروں کی فہرست سازی بھی شامل ہے۔
ایچ ایس بی سی بینک (چین) کے نائب صدر ژانگ جن چھیو نے کہا کہ سویپ کونیکٹ کے آغاز کے بعد ہم متعدد بیرون ملک مرکزی بینکوں،تجارتی بینکوں،اثاثہ جات کے انتظامی اداروں کے ساتھ شرح سود کے تبادلے کے سودوں تک پہنچ چکے ہیں۔جن میں مختلف قسم کے فلوٹنگ بینچ مارک سود کی شرح اور شرائط شامل ہیں،اس سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو شرح سود کے خطرات سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کرنے میں مدد ملتی ہے۔
اپریل 2024 کے آخر تک مجموعی طور پر 20 مین لینڈ ڈیلرز اور 58 غیر ملکی سرمایہ کاروں نے تقریباً 17.7 کھرب یوان (249.1 ارب امریکی ڈالر) کی مجموعی رقم کے ساتھ 36 ہزار سے زیادہ شرح سود کے تبادلے کے لین دین کیے تھے۔ پی بی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق اس سال اپریل میں آغاز کے بعد پہلے مہینے میں اوسط یومیہ کاروبار 3 ارب یوان سے بڑھ کر 12 ارب یوان ہو گیاہے۔
یہ سکیم کلیئرنگ کے لیے بین الاقوامی مانیٹری مارکیٹ کی تاریخوں کی بنیاد پر ادائیگی کے ساتھ سود کی شرح کے تبادلے کے معاہدوں کو قبول کرے گی تاکہ عالمی سطح پر تجارت کی جانے والی مصنوعات کے ساتھ ہم آہنگ ہو اور رسک مینجمنٹ کی متنوع ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔