• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین مالیاتی پالیسی کو مناسب طور پر موثر بنائے گا:وزیر خزانہتازترین

March 06, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ وہ  مالیاتی پالیسی کو مناسب طور پر موثر بنائے گا۔

وزیرخزانہ لان فوآن نے نیشنل پیپلز کانگریس  کے جاری اجلاس کے موقع پر بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ  رواں سال کے دوران ایک فعال اور محتاط مالیاتی پالیسی پر عمل درآمد جاری رکھا جائے گا اور مالیاتی پالیسی کو مزید معیاری اورموثر بنایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹریٹجک اہمیت کے بڑے قومی منصوبوں کے لیے مطلوبہ فنڈنگ یقینی بنانے کے لیے مالیاتی اخراجات کو مناسب طور پر بڑھانے کے لیے کام کیا جائے گا، سماجی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے حکومتی بانڈزمیں واضح اضافہ کیا جائے گا اور سائنسی اور تکنیکی جدت اور مینوفیکچرنگ سیکٹر کو ترجیح دیتے ہوئے ٹیکسز اور فیسوں میں کمی کی پالیسیوں کو جاری رکھا جائے گا۔

تمام سطحوں پر حکومتیں  اپنے اخراجات میں کمی  کے ساتھ اخراجات کے ڈھانچے کو بہتربنائیں گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مالیاتی فنڈز کا استعمال وہیں کیا جائے جہاں ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہو اور وہ موثرثابت ہوں۔