بیجنگ (شِنہوا) چین اپنی نافذ کردہ مانیٹری پالیسیوں پر عمل درآمد تیز کرے گا۔
چینی مرکزی بینک پیپلز بینک آف چائنہ نے ایک اجلاس میں کہا کہ ضرورت کے مطابق معقول سرمایہ برقرار رکھنے، قرض کی شرح نمو میں معقول رہنمائی، متوازن قرض کی فراہمی ، سماجی قرض اور رقم کی فراہمی کی سطح کو معاشی شرح نمو اور قیمت کے تحت متوقع اہداف کے مطابق رکھنے کے بارے میں پالیسیوں پر مزید عمل درآمد کیا جائے گا۔
چینی معیشت تیزی سے ترقی کرتے ہوئے رفتار پکڑرہی ہے اور اس نے اعلیٰ معیار کی ترقی میں ٹھوس پیشرفت حاصل کی ہے تاہم اسے ناکافی مؤثر طلب اور کمزور سماجی توقعات جیسے مسائل کا بھی سامنا ہے۔
مرکزی بینک نے کہا کہ ایک دانش مند مانیٹری پالیسی کو درست اور مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کی کوشش کرنا، کاؤنٹر سائیکلیکل اور کراس سائیکلیکل ایڈجسٹمنٹ پر زیادہ توجہ دینا،مانیٹری پالیسی ٹولز کے مجموعہ اور ساخت دونوں کا بہتراستعمال کرنا، مقامی طلب میں اضافے کی کوشش کرنا، اعتماد کو فروغ دینا اور ایک بہتر معاشی نظام کو فروغ دینا چاہئے۔
اجلاس کے مطابق اس سے مارکیٹ کے مطابق مبنی شرح سود رکھنے اور ٹرانسمیشن میکانزم میں بہتری ہوگی اور کاروباری اداروں اور رہائشیوں کے قرض اخراجات میں مزید کمی ہوگی۔
اس کے علاوہ جامع قرض ،ماحول دوست منتقلی ، سائنسی اور تکنیکی اختراع ، ڈیجیٹل معیشت اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر جیسے شعبوں کے لئے تعاون میں اضافہ جاری رہے گا۔
اجلاس میں مختلف تعمیراتی قرض پالیسیوں کا درست طریقے سے نفاذ ، بنیادی رہائش اور بہتر حالات میں عوامی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کرنے، مختلف ملکیت کے ڈھانچے کے ساتھ رئیل اسٹیٹ انٹرپرائزز کی معقول مالی ضروریات بغیر کسی امتیاز پورا کرنے اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی مضبوط ترقی کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا گیا۔