• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 28th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ماؤ زے دونگ کی 130ویں سالگرہ پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرے گاتازترین

December 26, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کا محکمہ ڈاک  ماؤ زے دونگ کی 130ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرے گا۔

چائنہ پوسٹ  کی جانب سے مجموعی طور پر78لاکھ اسٹامپ سیٹ جاری کیے جائیں گے، 4.8 یوآن (تقریباً 68 امریکی سینٹ)قیمت کے ساتھ فی سیٹ اگلے چھ مہینوں میں نامزد پوسٹل آؤٹ لیٹس اور آن لائن شاپس سے خریدے جا سکیں گے ۔

ہر سیٹ میں چار ڈاک ٹکٹ ہیں، جن میں جاپانی جارحیت کے خلاف چین کی عوامی جنگ میں استقامت، منگ ٹومبز ریزروائر کی تعمیر، عالمی وژن اور جنگ گانگشان پہاڑوں پر واپسی کے موضوعات شامل ہیں۔

ماؤ 26 دسمبر 1893 کو پیدا ہوئے ان کا 9 ستمبر 1976 کو انتقال ہوا تھا۔