بیجنگ(شِنہوا)چین کی سائبرسپیس ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ مارچ میں غیر قانونی یا نقصان دہ آن لائن مواد کی 1 کروڑ 80 لاکھ سے زائد رپورٹس موصول ہوئیں۔
سائبرسپیس ایڈمنسٹریشن نے ایک بیان میں کہا کہ یہ تعداد فروری کی نسبت 0.4 فیصد اور گزشتہ سال کی نسبت 10.9 فیصد زیادہ ہے۔
بیان کے مطابق بڑی چینی ویب سائٹس کو اس قسم کی تقریباً 1 کروڑ 70لاکھ 90 ہزار رپورٹس موصول ہوئیں جبکہ مرکزی اور علاقائی انٹرنیٹ ریگولیٹرز نے اس طرح کی تقریباً 14 لاکھ 50 ہزار رپورٹس سے نمٹا۔
رپورٹ کردہ غیر قانونی یا نقصان دہ آن لائن مواد زیادہ تر فحاشی، جوا، خلاف ورزی اور افواہوں سے متعلق معلومات پر مبنی تھا۔