• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، مارچ میں مسافر گاڑیوں کی فروخت میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈتازترین

April 04, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین میں مارچ  کے مہینے میں 17لاکھ مسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں جوگزشتہ سال کی نسبت 7 فیصد اور گزشتہ ماہ کی نسبت 54 فیصد زیادہ ہیں۔

چین کی مسافر کار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری  تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران  مسافر گاڑیوں کی فروخت کُل 48لاکھ40 ہزاریونٹس ریکارڈ کی گئی ہے جس میں گزشتہ سال کی نسبت 13 فیصد اضافہ ہوا۔

اسی مدت کے دوران چین کی نئی توانائی گاڑیوں (این ای ویز) کی فروخت گزشتہ سال کے مقابلے میں 34 فیصد اضافے کے ساتھ  17لاکھ 60 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔

 ایسوسی ایشن کا مزید کہناہے کہ صرف مارچ میں، ملک کی این ای ویز کی فروخت6لاکھ 98ہزار یونٹس رہی  جو گزشہ سال کی نسبت 28 فیصد اور گزشتہ ماہ کی نسبت 80 فیصد زیادہ ہیں۔