• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین مارکیٹ کھولنے کے تحت بڑے پیمانے پر آلات کی اپ گریڈیشن، اشیائے صرف کی تجارت کو فروغ دینےکے لیے کوشاںتازترین

March 25, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے مقامی طلب بڑھانے اور رواں سال مسلسل اقتصادی ترقی میں پیشرفت کے لئے بڑے پیمانے پر سازوسامان کی اپ گریڈیشن اور اشیائے صرف کی تجارت کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

رواں ماہ کے اوائل میں ریاستی کونسل کے جاری کردہ ایک لائحہ عمل کے مطابق چین 2023 کی نسبت 2027 تک صنعت، زراعت، تعمیرات، نقل و حمل، تعلیم، ثقافت، سیاحت اور طبی دیکھ بھال کے آلات میں اپنی سرمایہ کاری میں کم سے کم 25 فیصد اضافہ کرنے کا خواہشمند ہے۔

منصوبے کے تحت 2027 تک سکریپ شدہ گاڑیوں کی ری سائیکلنگ کا حجم 2023 کی سطح سے تقریباً دوگنا کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جبکہ استعمال شدہ کاروں کے لین دین میں 45 فیصد اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ 2023 کی نسبت 2027 تک استعمال شدہ گھریلو آلات کی ری سائیکلنگ میں 30 فیصد اضافہ کردیا جائے گا۔

اس منصوبے میں 5 شعبوں میں 20 اہم امور کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں سامان کی تجدید، صارفین کے سامان کی تجارت، استعمال شدہ اشیا کی ری سائیکلنگ، معیاری کو بلند کرنا، پالیسی میں استحکام اور اقتصادی و مالی تعاون شامل ہے۔

ملک کے سب سے بڑے اقتصادی منصوبہ ساز قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے مطابق نئی صنعتوں کو فروغ دینے والے ایک بڑے پیداواری ملک کی حیثیت سے چین میں جدید آلات اور سازوسامان کی اپ گریڈیشن کی طلب میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن نے کہا ہے کہ ابتدائی تخمینے کے مطابق سازوسامان کی اپ گریڈیشن  کا شعبہ50 کھرب یوآن (تقریباً 704.19 ارب ڈالر) سالانہ مالیت کے ساتھ ایک بڑی مارکیٹ تشکیل دے سکتا ہے۔

منصوبے کے تحت توانائی کے تحفظ اور کاربن اخراج میں کمی اور اس کے انتہائی کم اخراج، محفوظ پیداوار، ڈیجیٹل تبدیلی اور ذہین اپ گریڈنگ کی سمت میں آلات کی اپ گریڈنگ کو فروغ دینے کی کوشش ہوگی جو اعلیٰ درجے کی ماحول دوست اور ذہین صنعت کے فروغ اور مؤثر سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے معاونت کرے گی۔