بیجنگ (شِنہوا) چین میں نئی توانائی گاڑیوں کی خوردہ فروخت میں مئی کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 82 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
چائنہ مسافر کار ایسوسی ایشن کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق چین میں یکم سے 28 مئی کے دوران 4 لاکھ 83 ہزار نئی توانائی گاڑیاں فروخت ہوئیں۔
چائنہ مسافر کار ایسوسی ایشن نے بتایا کہ رواں سال 28 مئی تک چین میں نئی توانائی گاڑیوں کی خوردہ فروخت 23 لاکھ 30 ہزار یونٹس رہی جو گزشتہ برس نسبت 43 فیصد زائد ہے۔
دریں اثنا، مسافر گاڑیوں کی خوردہ فروخت میں 72 لاکھ 90 ہزار یو نٹس کا اضافہ ہوا جو گزشتہ برس کی نسبت 2 فیصد زائد ہے۔
چائنہ مسافر کار ایسوسی ایشن نے اس اضافے کی بنیادی وجہ یوم مئی تعطیلات کے دوران فروخت کی تشہیر اور مرکزی و مقامی حکومتوں کی طرف سے متعارف کردہ کھپت سبسڈی پالیسیوں کو قرار دیا۔