بیجنگ(شِنہوا) چین میں بجلی کے بڑے پیداواری اداروں کی مئی میں پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت 2.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
قومی ادارہ شماریات (این بی ایس ) کے مطابق، ان کمپنیوں کی بجلی کی مجموعی پیداوار گزشتہ ماہ 717ارب90کروڑکلو واٹ آورزتک پہنچ گئی۔
اعداد و شمار کےمطابق شمسی توانائی کی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 29.1 فیصد جبکہ پن بجلی کی پیداوار میں 38.6 فیصد اضافہ ہوا۔
این بی ایس کے مطابق، تھرمل پاور اور نیوکلیئر پاور کی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 4.3 فیصد اور 2.4 فیصد کمی واقع ہوئی۔