• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین مفادات میں ہم آہنگی بڑھانے کے لئے ہمسایہ ممالک کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیارہے،ترجمانتازترین

April 09, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ چین مفادات میں ہم آہنگی کووسعت دینے کے لیےہمسایہ ممالک کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہے۔ 

یہ بات ترجمان وزارت خارجہ ماؤ ننگ نے یومیہ پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہی ۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق اپریل میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی جانب سے چین کے اعلیٰ سطح کے دورے کئے گئے ہیں۔انڈونیشیا کے نو منتخب صدر پرابووو کا دورہ چین نومنتخب صدر کی حیثیت سے ان کے پہلے غیر ملکی دورے کا پہلا مرحلہ تھا۔

گزشتہ ہفتے چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے گوانگ شی میں لاؤ کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سلومک سے کوماسیتھ، مشرقی تیمور کے وزیر برائے امور خارجہ اور تعاون بینڈیٹو ڈوس سانتوس فریٹاس اور ویتنامی وزیر خارجہ بوئی تھان سن سے بات چیت کی تھی۔

رواں ہفتے تھائی لینڈ کی شہزادی ماہا چکری سریندھرن، ویتنام کی قومی اسمبلی کے چیئرمین وونگ دین ہیو اور سنگاپور کے نائب وزیر اعظم ہینگ سوئی کیت چین کا دورہ کررہے ہیں۔

ماؤ نے کہاکہ کئی جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے رہنماؤں اور وزرائے خارجہ نے گزشتہ چند دنوں میں چین کا دورہ کیا ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ متعلقہ ممالک چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو کتنی اہمیت دیتے ہیں۔

ماؤ نے کہا کہ چین کی سفارتکاری میں ہمسایہ ممالک ترجیح ہیں۔ چین اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک اچھے ہمسایہ، اچھے دوست اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ اچھے شراکت دار ہیں۔ چین دوستانہ تعاون، باہمی تفہیم اور اعتماد میں اضافہ کرتے ہوئے ہمسایہ ممالک کے ساتھ ہم آہنگی، خلوص، باہمی فائدے اور جامع پن کے اصول پر مشترکہ ترقی اور خوشحالی کو فروغ دیتا ہے۔

ماؤ کے مطابق چین اور آسیان گزشتہ برس لگاتار چوتھے سال ایک دوسرے کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار تھے۔ رواں سال جنوری اور فروری میں چین ۔ آسیان تجارتی حجم 8.1 فیصد اضافے سے 993.24 ارب یوآن رہا۔