بیجنگ( شنہوا)چین میں کسٹم حکام نے 2023 میں اسمگلنگ کے 88.61 ارب یوآن (12.47 ارب ڈالر)مالیت کے 4ہزار959 کیسز نمٹائے۔
جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مطابق ان میں 697کیسز ''شوئی کی''(ذاتی مفاد یا منظم جرائم پیشہ گروہوں کے لیے کی جانے والی اسمگلنگ) کے شامل ہیں جن کی کل مالیت 6.01 ارب یوآن ہے جبکہ پیٹرولیم اسمگلنگ کے 118 کیسز کی کل مالیت 18.24 ارب یوآن رہی۔
دریں اثناء زرعی مصنوعات سے متعلقہ اسمگلنگ کے 866 کیسز کی کل مالیت 11.02 ارب یوآن اور ٹیکس چھوٹ کے فراڈ سے متعلق 52 کیسز کی کل مالیت 14.25 ارب یوآن تھی۔
جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز نے ایک بیان میں کہا کہ کسٹم حکام اس سال اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے سخت رویہ اپنائیں گے۔