بیجنگ(شِنہوا)چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (جی اے سی) نے کہا ہے کہ وہ اس سال بائیو سکیورٹی مانیٹرنگ اور قبل پیشگی انتباہی نظام بنائے گا۔
جی اے سی کے مطابق اس اقدام کا مقصد بڑے خطرات سے دوچار اشیاء کے سورس کنٹرول اورتحفظ کے انتظام کو مضبوط بنانا ہے۔
سال 2023 میں کسٹم حکام نےملک بھر میں کیڑوں کی 75 ہزارترسیلی کھیپوں کو روکا، کھانےپینے اور کاسمیٹکس کی 2 ہزار 403 کھیپیں واپس کیں یا تباہ کیں اور5.5 ٹن غیر قانونی ادویات ضبط کیں۔