• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 21st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں 2018 کے بعد سے مالی فراڈ کے الزامات میں 1لاکھ80ہزار سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ چلایا گیاتازترین

June 13, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین بھر میں استغاثہ کے اداروں نے 2018 سے لے کر اب تک1لاکھ 80 ہزار سے زیادہ لوگوں کے خلاف مالیاتی دھوکہ دہی اور مالیاتی منیجمنٹ آرڈر میں  خلل ڈالنے  کے شبہ میں الزامات دائر کیے ہیں۔

اعلی عوامی استغاثہ (ایس پی پی) نے منگل کو بتایا کہ اس عرصے کے دوران 1لاکھ 10ہزار  سے زیادہ لوگوں کے خلاف غیر قانونی فنڈ ریزنگ کرنے پر مقدمہ چلایا گیا۔ ایس پی پی نے حال ہی میں مالی خطرات کو روکنے اور کم کرنے کی کوششوں کے تحت تین  بڑے کیسز شائع کیے ہیں۔ ان مقدمات میں غیر قانونی فنڈ ریزنگ، کرنسی کی جعلسازی اور غیر قانونی کاروباری کارروائیاں شامل ہیں، جو تمام مالیاتی جرائم کی نئی اقسام ہیں۔ ایس پی پی نے کہا کہ پراسیکیوٹرز آن لائن اور "مالی انوویشن " کے نام پر ہونے والے جرائم کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کریں گے۔