بیجنگ (شِںہوا) چین نے گزشتہ برس نئے ہوائی اڈوں کی تعمیر میں پائیدار پیشرفت کی ہے۔
چین کی شہری ہوابازی انتظامیہ کے مطابق 2022 کے دوران چینی مین لینڈ میں 6 نئے مال بردار اور 29 نئے عام مقاصد کے ہوائی اڈے تعمیر کئے گئے جس کے بعد سال کے اختتام پر ان ہوائی اڈوں کی تعداد بالترتیب 254 اور 399 ہوگئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2022 کے اختتام تک چین میں اندراج شدہ مال بردار طیاروں کی تعداد 4 ہزار 165 ہوچکی تھی جو ایک برس قبل کے مقابلے میں 111 زائد ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2022 کے اختتام تک باقاعدگی سے استعمال ہونے والے فضائی راستوں کی تعداد 4 ہزار 670 تک پہنچ گئی تھی جس میں سے 336 عالمی مقامات تھے۔
انتظامیہ نے رواں سال کے اوائل میں کہا تھا کہ چین کی شہری ہوا بازی صنعت کے 2023 میں وبا سے قبل کی سطح کے تقریباً 75 فیصد تک واپس آنے کی توقع ہے۔
انتظامیہ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک کی شہری ہوابازی نقل وحمل میں مسلسل بہتری آئی اور اس شعبے کی مجموعی نقل و حمل 23.99 ارب ٹن کلومیٹرز رہی جو گزشتہ برس سے 39.7 فیصد زائد ہے۔