• Sterling, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں 2022 ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس وو چن سمٹ کا آغازتازترین

November 09, 2022

وو چن (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ  کے  شہر وو چن میں 2022 ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس وو چن سمٹ  کا آغاز ہوگیا ہے ۔

 اس تین روزہ تقریب کا موضوع ایک مربوط دنیا میں مشترکہ ڈیجیٹل مستقبل کی جانب ۔ سائبر اسپیس میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برادری  کی تعمیر ہے ۔ اس میں 120 سے زیادہ ملکوں اور خطوں سے 2 ہزار سے  زیادہ نمائندوں کو اکٹھا  کیا گیا ہے۔

آن لائن اور آف لائن دونوں طرح سے منعقد  ہونے والی اس تقریب کے دوران چین اور عالمی انٹرنیٹ کی ترقی کے بارے میں رپورٹس جاری کی جائیں گی۔

 اس کے علاوہ سائبر اسپیس میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک مشترکہ برادری کی تعمیر کے شاندار واقعات  کی رونمائی  بھی کی جائے گی۔