بیجنگ (شِنہوا) چین کے ہیلتھ کیئرسیکورٹی سسٹم کی جانب سے 2023 کے دوران 25 کروڑمریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔
طبی امدادی پروگرام چین کے شعبہ صحت کے حفاظتی نظام کا ایک اہم حصہ ہے جس سے ملکی آبادی کے کمزور طبقے کے لیے بنیادی طبی خدمات کو یقینی بنایا جارہا ہے، یہ پروگرام ملک کے دیہی اور شہری علاقوں میں بالترتیب 2003 اور 2005 میں شروع کیا گیا تھا۔ ہیلتھ کیئرسیکورٹی کے قومی ادارے کے مطابق طبی امداد کا فنڈز 2005 میں1ارب38کروڑیوآن(تقریباً19کروڑ45لاکھ ڈالر) سے2023 میں74ارب50 کروڑیوآن تک پہنچ گیا تھا۔
امدادی پروگرام کے تحت معاشرے کے وسیع طبقات کو طبی سہولیات حاصل ہوئی ہیں اور20 سالہ ترقی کے دوران، پروگرام نے اپنے ہدف مقرر کرنےکے طریقوں کو بہتر اور مزید موثر بنایا ہے۔