بیجنگ(شِنہوا) چین میں 2023 کے دوران تقریباً 400 نئے شاپنگ مالز کا افتتاح کیا گیا۔ چائنہ چین اسٹوراینڈ فرنچائز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران، ملک بھر میں شاپنگ مالز میں صارفین کا اوسط یومیہ حجم 18ہزار500 تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 30 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2022 کے آخر تک، چین میں تقریباً 6ہزار 700 شاپنگ مالزتھے جن میں سے ہر ایک 30ہزار مربع میٹر سے زیادہ کے رقبے پر محیط تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ صارفین کی عادات میں مزید تنوع اور پٹرنز کی تبدیلی کے ساتھ گھریلوصارفین کی مارکیٹ کی ورائٹی میں اضافہ ہو رہا ہے۔