• The Dalles, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں 2023 کے دوران آمدن و اخراجات کے تخمینہ کی شرح نمو مستحکم رہیتازترین

June 26, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کی اعلیٰ قانون ساز اسمبلی میں پیش کردہ ایک رپورٹ کے مطابق 2023  میں چین کی مرکزی حکومت کی آمدن واخراجات کا تخمینہ عمومی طور پر مستحکم رہا اور مالیاتی اصلاحات و ترقیاتی شعبوں میں نمایاں پیشرفت ہوئی۔

وزیر خزانہ لان فوآن نے ریاستی کونسل کی جانب سے یہ رپورٹ قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے جاری اجلاس میں پیش کی۔

لان نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی بجٹ آمدن 99.6 کھرب یوآن (تقریباً 14 کھرب امریکی ڈالر) رہی جو بجٹ کے 99.4 فیصد کے مساوی تھی جبکہ اخراجات 141.1 کھرب یوآن ریکارڈ کیے گئے جو ترمیم شدہ بجٹ کا 97.9 فیصد ہیں۔

مئی کے اختتام تک رواں سال کے لئے مرکزی حکومت نے مقامی حکومتوں کو تقریباََ 88.4 کھرب یوآن منتقل کئے جو سالانہ بجٹ کا 86.6 فیصد ہے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ چین کے مالیاتی محکمے اب مالیاتی پالیسیاں نافذ کرنے، بنیادی ذریعہ معاش اور مقامی حکومتوں کے قرض انتظام کو بہتر بنانے پر توجہ دیں گے۔