بیجنگ(شِنہوا) چین میں 2023 میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے قائم ہونے والے نئے اداروں کی تعداد53 ہزار766تک پہنچ گئی جو کہ گزشتہ سال کی نسبت39.7 فیصدزیادہ ہے۔
وزارت تجارت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، حقیقی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) 11کھرب30ارب یوآن(تقریباً160 ارب ڈالر) رہی جو گزشتہ سال سے 8 فیصد کم ہے۔
شعبوں کے لحاظ سے، مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں ایف ڈی آئی 2023 میں 1.8 فیصد کم ہوکر317ارب92کروڑ یوآن رہی تاہم ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ میں ایف ڈی آئی میں 6.5 فیصد اضافہ ہوا۔
وزارت نے ایک بیان میں بتایا کہ ہائی ٹیک صنعتوں میں423 ارب34 کروڑ یوآن کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی جوگزشتہ سال کی مجموعی ایف ڈی آئی کی کل رقم کا37.3 فیصد ہے۔2022 کے مقابلے میں اس شعبے کے مجموعی ایف ڈی آئی میں بھی 1.2فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔