بیجنگ(شِنہوا) چین میں 2023 کے دوران مجموعی طور پر2کروڑ17لاکھ مسافر کاریں فروخت ہوئیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.6 فیصد زیادہ ہیں۔
چائنہ مسافر کار ایسوسی ایشن کی جانب سے گزشتہ روز جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2023 میں 23لاکھ50ہزارمسافر کاریں فروخت ہوئیں جو سالانہ 8.5 فیصد زیادہ ہیں۔
ایسوسی ایشن نے کہا کہ مسافر گاڑیوں کی برآمدات ایک سال پہلے کے مقابلے میں 49 فیصد بڑھ کر گزشتہ ماہ3لاکھ 85ہزاریونٹس تک پہنچ گئیں، جس میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیاں کل تعداد کا 26.6 فیصد ہیں۔مسافر گاڑیوں کی پیداوار 26لاکھ 80ہزاریونٹس تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال دسمبر کے مقابلے میں 26.6 فیصد زیادہ ہیں۔