بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2023 تک غیرملکی اداروں کے پاس اپنی ایجادات کے9لاکھ سے زیادہ کارآمد دانشورانہ املاک کے خصوصی حقوق تھے،جوگزشتہ سال کے مقابلے میں4.9 فیصد زیادہ ہیں۔
چائنہ نیشنل انٹلیکچوئل پراپرٹی ایڈمنسٹریشن کے سربراہ شین چھانگ یو نے پیر کو یہاں قومی مققنہ کے سالانہ اجلاس کے اختتام کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعدادوشمار مکمل طور پر ظاہر کرتے ہیں کہ غیر ملکی کاروباری ادارے چینی مارکیٹ کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور انہیں چین کے دانشورانہ املاک کے حقوق کے تحفظ پر مکمل اعتماد ہے۔