بیجنگ (شِنہوا) چین میں قدرتی گیس کی کھپت میں رواں سال کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.5 سے 7.7 فیصد اضافے کا امکان ہے۔
قومی توانائی کے ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق رواں سال ملک میں قدرتی گیس کی مجموعی کھپت 425 ارب کیوبک میٹر تک پہنچ جائے گی۔
رواں سال چین کی قدرتی گیس کی کل پیداوار کا تخمینہ 246 ارب کیوبک میٹر ہے، جو گزشتہ سال سے 10 ارب کیوبک میٹر زیادہ ہے۔
رپورٹ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ قدرتی گیس کی عالمی سپلائی سال کی دوسری ششماہی میں نسبتاً کافی رہے گی، تاہم جیو پولیٹیکل تنازعات اور انتہائی موسمی حالات کی وجہ سے مارکیٹ کی غیر یقینی صورتحال سے بھی خبردار کیا گیا ہے۔