بیجنگ (شِنہوا)چین میں 2024 کی پہلی ششماہی کے لیے فوجی بھرتی 20 فروری سے 31 مارچ تک کی جائے گی،جبکہ سال کی دوسری ششماہی کے لیے بھرتی 15 اگست کو شروع ہو کر30 ستمبر کو ختم ہو گی۔
جمعہ کو بیجنگ میں منعقدہ ایک کانفرنس میں جاری کردہ منصوبوں کے مطابق رواں سال فوجی بھرتی میں کالج کے طلباء پر فوکس دیا جائے گا،اوردوزبانوں پر عبور رکھنے اور بہتر تعلیم یافتہ افراد کوترجیح دی جائے گی۔
درخواست دہندگان کے لیے عمرکی عمومی حد 18 سے 22 سال کے درمیان ہوگی، بھرتی میں مرد کالج گریجویٹس یا ڈگری مکمل کرنے والے سینئرگریجویٹس کولیا جائے گا جن کی عمر 24 سال سے زیادہ نہ ہو، مرد پوسٹ گریجویٹ یا پوسٹ گریجویٹ ڈگری ہولڈرز جن کی عمر26 سال سے زیادہ نہ ہووہ بھی بھرتی کے اہل ہیں۔