• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں 5 جی موبائل کنکشنز کی تعداد 2025 تک 1 ارب تک پہنچ جائے گی:جی ایس ایم اےتازترین

November 08, 2023

ہانگ ژو(شِنہوا) بین الاقوامی موبائل آپریٹر ایسوسی ایشن (جی ایس ایم اے)  کے سی ای او جان ہوف مین نے کہا کہ چین میں 5 جی موبائل کنکشنز کی تعداد 2025 تک 1 ارب تک پہنچ جائے گی۔

ہوف مین نے یہ تخمینہ ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس ووژین سمٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے پیش کیاجس کا آغاز بدھ کے روز چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ کے شہر ووژین میں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ چین، خاص طور پر5جی  کے استعمال کو بڑھانے، مختلف شعبوں میں وسیع پیمانے پر استعمال کو فروغ دینے کے لیے نئے کاروباری ماڈلز قائم کرنے اور کان کنی سے لے کر بندرگاہوں اور مینوفیکچرنگ تک ہر چیز میں ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرنے کے لیے بہت تیزی سے کام کر رہا ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جیسے جیسے 5جی بڑھتا ہے وہ تمام کاروباری شعبوں میں لامتناہی صلاحیت پیدا کرسکتا ہے۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمارکے مطابق ستمبر کے آخرتک، پریفیکچر سطح اور کاؤنٹی سطح کے تمام شہری علاقوں  سمیت چین میں 31لاکھ 89ہزار 5 جی بیس اسٹیشن تھے۔ ہر 10ہزارچینی باشندے اب تقریباً 22.6 فائیو جی  بیس سٹیشنز کا اشتراک کرتے ہیں۔