تائی یوان(شِنہوا) ماہرین آثار قدیمہ نے چین کے شمالی صوبے شنشی میں 5ہزار500 سال قدیم دو مکانات کی بنیادیں دریافت کی ہیں۔ ثقافتی آثار اور آثار قدیمہ کے صوبائی انسٹی ٹیوٹ کے مطابق، گھر کی بنیادیں فین یانگ شہر کے شنگ ہواکن ٹاؤن شپ میں ایک آثار قدیمہ کے مقام سے ملی ہیں جن کا تعلق یانگ شاؤ ثقافت کے درمیانی عہد سے ہے۔ 5ہزار سے 7ہزار سال قدیم یانگ شاو ثقافتی عہد ایک نوولیتھک ثقافت تھی جو دریائے زرد کے درمیانی علاقے میں پروان چڑھی تھی۔ دونوں مکانات کی بنیادیں، درمیان میں زیر زمین اور مختلف سائز کی ہیں۔ بڑی سائٹ تقریباً 39 مربع میٹر جبکہ چھوٹی سائٹ تقریباً 30 مربع میٹر پر محیط ہے۔