بیجنگ(شِنہوا) چین میں تقریباً 90 فیصد ایکسپریس وے کے سروس ایریاز میں جون کے آخر تک الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ کی سہولت موجود تھی۔
وزارت ٹرانسپورٹ کے ایک عہدیدار گوو شینگ نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس وقت ملک بھر میں 5ہزار931 ایکسپریس وے سروس ایریاز میں مجموعی طور پر 18ہزار590 چارجنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں، جن میں مسافر کاروں کے لیے 29ہزار پارکنگ کی جگہیں شامل ہیں۔ سروس ایریاز میں چارجنگ کی سہولیات میں اضافے کی وجہ سے، عوام کو اس سال تعطیلات میں چارجنگ کے لیے لائنوں میں کم انتظارکرناپڑاہے۔ گو نے کہا کہ ملک میں عوامی طلب کو بہتر طریقے سے پورا کرنے کے لیے ایکسپریس ویز کے ساتھ چارجنگ انفراسٹرکچر نیٹ ورک کو بہتربنانے کا کام جاری رہے گا۔