بیجنگ(شِنہوا) چین میں نجی کاروباری اداروں کی تعداد مئی 2024 کے آخر تک 18کروڑ 4لاکھ 50ہزار تک پہنچ گئی ہے جو ملک کے مجموعی کاروباری اداروں کا 96.4 فیصدہے۔
اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فارمارکیٹ ریگولیشن کے مطابق یہ تناسب 2019 کے 95.5 فیصد سے زیادہ ہے، مارکیٹ ریگولیشن ادارے نے مزید کہا کہ ملک میں اس وقت تقریباً5کروڑ 51لاکھ 80ہزار نجی کمپنیاں اور 12کروڑ52لاکھ 70ہزارسے زائدشخصی ملکیت کے کاروبارہیں۔
چین کے نجی شعبے نے ملک کی ہائی ٹیک اورابھرتی ہوئی صنعتوں کو فروغ دینے میں کلیدی کردارادا کیا ہے۔ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں نجی کاروبار اس وقت چین میں مجموعی مینوفیکچرنگ کمپنیوں کا 96.1 فیصد ہیں، جو 2019 میں 95.9 فیصد تھے۔ سائنسی تحقیق اور تکنیکی خدمات کے شعبے میں نجی کاروباری اداروں کا حصہ 2019 کے 91.9 فیصد سے بڑھ کر اس وقت94.4 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔