نانچھانگ(شِنہوا) قدیم حیاتیات کے چینی ماہرین نے کریٹاسیئس دور(14کروڑ 50لاکھ سال سے 6کروڑ60لاکھ سال پہلے کا دور)سے تعلق رکھنے والے 9کروڑسال پرانے ڈائنوسار کی فوسل بنی ہوئی ہڈیاں دریافت کی ہیں،جن کے بارے خیال ہے کہ یہ ایک نئی نسل کاڈائنوسار ہے جسے بعد میں گانڈیٹیشن کاو کاڈیٹس کا نام دیا گیا۔
جیانگشی جیولوجیکل میوزیم کے نائب کیوریٹر وانگ لنگیون نے کہا کہ یہ ہڈیاں جون 2021 میں مشرقی صوبےجیانگ شی کے شہر گانژو کے علاقے گانشیان میں ایک تعمیراتی مقام سے دریافت ہوئی تھیں۔
میوزیم نے وسطی صوبے ہوبے میں ووہان کی چائنہ یونیورسٹی آف جیو سائنسز (سی یو جی) (ووہان) اور جیانگشی جیولوجیکل سروے اینڈ ایکسپلوریشن انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ مل کر اسی سال کے آخر میں مشترکہ طور پر بحالی اور تحقیق کا کام شروع کیا تھا۔
پروجیکٹ ٹیم کے لیڈر سی یو جی (ووہان) کے ہان فینگلو نے کہا کہ یہ نسل، ایک نیا ٹائٹانوسورین سوروپڈ ہے جو ٹائٹانوسوریا نامی ایک دیو ہیکل قسم کے ڈائنوسار سے تعلق رکھتی ہے۔
ہان نے کہا کہ دریافت شدہ ہڈیاں مجموعی طور پر ڈائنوسارکے ڈھانچے کا تقریباً 40 فیصد ہیں،جو اپنی سالمیت کے لحاظ سے دنیا میں نایاب ہیں۔