بیجنگ (شِنہوا) چین نے آفات سے بچاؤ فنڈز کے لئے 73 کروڑ 20 لاکھ یوآن (تقریباً 10 کروڑ 23 لاکھ امریکی ڈالرز) مختص کئے ہیں جو کہ زرعی پیداوار کی بحالی پر خرچ کئے جا ئیں گے۔
وزارت خزانہ نے بتا یا ہے کہ یہ فنڈز وزارت خزانہ اور وزارت زراعت و دیہی امور نے جاری کئے ہیں جنہیں 9 صوبائی علاقوں میں منتقل کیا جائے گا۔
ان میں ہیبے ، جیلن، حئی لونگ جیانگ اور فوجیان کے ساتھ ساتھ چین کے بڑے ر زرعی کاروباری گروپس میں سے ایک بائی دا ہوانگ گروپ شامل ہے۔
ان فنڈز کا مقصد سیلاب پر قابو پانے اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے کاموں اور آفات کے بعد زرعی پیداوار میں مدد فراہم کرنا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق زرعی پیداوار دوبارہ شروع کرنے اور تباہ شدہ زرعی پیداواری تنصیبات کی مرمت ، زرعی مواد جیسے بیج، پنیری، کھاد، حشرات کش ادویات اور آپریشنل خدمات کی خریداری پر مناسب سبسڈی دی جائے گی ۔
چین کے شمالی حصے میں سمندری طوفان ڈوکسوری کے سبب ریکارڈ توڑ بارش سے فصلوں اور زرعی پیداواری تنصیبات کو نقصان پہنچا اور شہروں میں سیلاب آ گیا ۔